یہ ویڈیو سی بی ایس نیوز کے پروگرام سکسٹی منٹس میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے انٹرویو کے ایک حصے کا اردو ترجمہ ہے، جس میں ٹرمپ اپنی دولت میں تین ارب ڈالر اضافے کے دعوے پر گفتگو کرتے ہیں۔ ویڈیو: سی بی ایس نیوز
فوربز کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کی دولت میں ان کے دوبارہ صدر بننے کے بعد تین ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ اس اعداد و شمار پر اس لیے بحث ہو رہی ہے کہ ان کے خاندانی کاروبار اقتدار کے دوران بھی پوری طرح فعال رہے۔ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ کاروبار کی روز مرہ نگرانی ان کے بیٹے کے پاس ہے اور وہ ان سے پیسوں کے معاملات پر بات نہیں کرتے۔ اسی انٹرویو میں انہوں نے اس اضافے کو اسٹاک مارکیٹ کی مضبوط کارکردگی سے جوڑا اور کہا کہ جن لوگوں نے اسٹاک خریدے، ان کی دولت بھی بڑھی۔ یہ انٹرویو وسط مدتی انتخابات میں شکست کے بعد نشر ہونے والے توسیعی انٹرویو کا حصہ ہے۔