یہ ویڈیو رسل برانڈ مقدمے میں جج کے سزا سنانے کے ریمارکس کا اردو ترجمہ ہے، جس میں انہیں ریپ اور جنسی حملوں کے الزامات پر ساڑھے دس سال قید کی سزا سنائی گئی۔ ویڈیو: اسکائی نیوز
رسل برانڈ کبھی برطانیہ کے معروف کامیڈی اداکار اور ٹی وی میزبان تھے۔ ان کے خلاف ریپ اور جنسی حملوں کے الزامات پر مقدمہ چلا اور جیوری نے انہیں مجرم قرار دیا۔ لندن کی عدالت میں جج نے سزا سناتے ہوئے تفصیلی ریمارکس دیے، جو عدالت نے خود شائع کیے ہیں۔ برانڈ کو ساڑھے دس سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ زرک نیوز نے جج کے ریمارکس کی یہ ویڈیو اسکائی نیوز کی فوٹیج کے ساتھ فیئر یوز کے تحت شائع کی ہے، کیونکہ یہ ایک عدالتی کارروائی کا سرکاری ریکارڈ ہے۔